22 جولائی، 2015، 11:37 PM

رہبر معظم کی ہدایت و حمایت کی بدولت مذاکرات میں کامیابی ملی

رہبر معظم کی ہدایت و حمایت کی بدولت مذاکرات میں کامیابی ملی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کی مذاکراتی ٹیم کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں گروپ1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں رہبر معظم کی ہدایت اور حمایت کو مذاکرات میں کامیابی کا سب سے بڑا راز قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کی مذاکراتی ٹیم کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں  گروپ1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں رہبر معظم کی ہدایت اور حمایت کو مذاکرات  کی کامیابی کا سب سے بڑا راز قراردیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں مذاکرات کوایرانی تاریخ میں ایرانی قوم کی بہت بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نے چھ عالمی طاقتوں کو اپنی منطق  اور دلائل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اورایرانی قوم کے حقوق کی حفاظت اور پاسداری کرتے ہوئے مذاکرات کو کامیاب بنا دیا ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی ٹیم کی کامیابی صرف ایرانی قوم کے لئے ہی باعث فخر نہیں بلکہ ایران کے دوستوں کے لئے بھی باعث فخر اور مایہ ناز ہے۔ اس ملاقات میں ایران کے وزير خارجہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کی دعاؤں اور ان کے صبر و تحمل اور استقامت کو مذاکرات کی کامیابی کا اہم عنصر قراردیا۔

News ID 1856806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha